تعلیمی بیداری سے ہی انقلاب پیدا کیا جاسکتا ہے :مولانا علی حسن مظاہری

جمعیة علماءہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ کی جانب سے دینی تعلیمی بیداری کی مہم جاری
یمنا نگر3اپریل(مظہرعالمملت ٹائمز)
سماج اور معاشرہ کو خوشحال بنانے،اسی طرح ملک و ملت کی فلاح و ترقی کے لئے تعلیم اور بالخصوص دینی تعلیم انتہائی اہم اور ضروری ہے ،کسی قوم میں جب تک تعلیمی بیداری نہ ہو وہ قوم زندگی کے کسی بھی میدان میں ترقی سے محروم رہتی ہے ،تعلیمی بیداری ہی زندگی میں ایک انقلاب پیدا کرتی ہے اور پھر ملک و ملت اور قوم و معاشرہ کی ترقی کی راہیں استوار ہوتی ہیں ،محسن ملت مولانا علی حسن مظاہری ناظم اعلی جمعیة علماءہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ نے دارالعلوم امدادیہ گڑھی یمنا نگر میں اراکین جمعیة اورعوام سے خطاب کیامولانا مظاہری نے بتایا کہ جمعیة علماءہند مسلمانوں کی تعلیمی پس ماندگی دور کرنے اور ملک کی تعمیرو ترقی میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے آل انڈیا پیمانے پر تعلیمی بیداری تحریک شروع کی ہے ،جمعیت علماءہند کے ناظم عمومی حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی مد فیوضہ کے حکم اور حضراتِ اکابرِ جمعیت کے مشوروں سے پورے ملک میں از یکم اپریل ۸۱۰۲ءتا ۰۱ اپریل ۸۱۰۲ء”دینی تعلیمی بیداری مہم“ تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
جمعیة علماءہند کے ذمہ داران کے اس اہم اور بروقت فیصلہ کی مولانا مظاہری نے تائید کی اور بتایا کہ پورے صوبہ ہریانہ و پنجاب ہماچل اور چنڈی گڑھ میں بڑے مضبوط انداز میں اس تحریک کا آغاز کردیا گیا اور اس کے لئے ریاستی دفتر دارالعلوم امدادیہ گڑھی یمنا نگر سے باقاعدہ ایک نظام مرتب ہے جس کے اعتبار سے تینوں صوبوں میں مختلف تاریخوں میں کل 25مقامات پر اجلاس منعقد ہونگے،مولانا مظاہری نے بتایا کہ جمعیة علماءہند پورے ملک میں تعلیمی سروے بھی کرا رہی ہے جس کے لئے ایک فارم بھی جاری کیا گیا ۔
مولانا مظاہری کی اپیل پر اراکین جمعیة علماءہریانہ پنجاب ہماچل چنڈی گڑھ نے پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے اپنے حلقوں میں اس اہم دینی و ملی تحریک کو مو¿ثر بنانے اور تعلیمی انقلاب پیدا کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔