مدرسہ تجوید القرآن گوونڈوی میں سالانہ امتحان اختتام پذیر

ممبئ۔5 اپریل (پریس ریلیز ) عروس البلاد ممبئی کےمشہورعلاقہ گوونڈی شیواجی نگر چارنمبرروڈ پر واقع معروف ادارہ مدرسہ تجوید القرآن (دینیات )کا سالانہ تقریری وتحریری امتحان بحسن و خوبی مکمل ہوا ، جس میں مدرسے کے تمام طلباءوطالبات نے شریک ہوکر انتہائی دلجمعی اور اپنی محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے روشن مستقبل کا ثبوت دیا ۔

 واضح ہو کہ یہ مدرسہ ادارۂ دینیات ممبئی کی شاخ ہے جس میں تقریبا ڈھائی سونونہالان امت علمی تشنگی بجھارہےہیں ،ادارہ کےصدرعالی وقار سالک صاحب نے مدرسہ ہذا کے عمدہ نظم وانتظام اورٹھوس نظام تعلیم اور طلبہ کےبہتررلزٹ سےبےحدخوش ہوتے ہوےادارہ کے مہتمم مولانامحسن جامعی اوراستاذ قاری محمد قیصر صاحبان کو مبارکباد دی اور آیندہ بھی تعلیمی ترقی کی امید ظاہر کی ۔