پاک وزیر اعظم سے سعودی عرب کے ایک وفد کی ملاقات، تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد(ایجنسیاں)
سعودی عرب کی وزارتی کونسل میں شامل وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد العربان کی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی وفد نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔وفد میں توانائی ،صنعت اور معدنی وسائل کے سعودی وزیر انجنیئر خالد الفالح بھی شامل تھے جنہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اعلیٰ اختیاراتی وزارتی وفد نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ سعودی وفد میں وزیر دفاع کے مشیر جنرل طلال العتیبی بھی شامل تھے۔ ملاقات میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر ڈاکٹر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔
وفد نے وزیر اعظم کو بتایا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ہماری حکومت تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لئے پ±رعزم ہے جو دونوں ملکوں کے بہترین مفاد میں ہے۔