کوئٹہ (ایجنسیاں)
کوئٹہ سے 50کلومیٹر دور مارواڑ اور سنجدی میں دو کوئلہ کانوں میں میتھین گیس بھر نےسے دھماکوں کے نتیجے میں 18کانکن جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ پانچ کو نکا لنے کیلئے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا ،پیر اسماعیل میں 14 کانکن مصروف تھے، میتھین گیس بھرنے دھماکہ ہوا،جاں بحق ہونے والوں میں 2 امدادی کا نکن بھی شامل ہیں،ارضیاتی ماہرین کے مطابق ہو سکتا ہے کہ ہفتے کو ڈیرہ بگٹی میں آنے والے زلزلےکے جھٹکوں کے باعث یہ کانیں بیٹھ گئیں ہوں پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق مارواڑ پیر اسماعیل میں میر کول کمپنی کی کان میں ہفتے کو 14 کانکن کانکنی میں مصروف تھے کہ کان میں میتھین گیس بھر جانے کے باعث دھماکے کے نتیجے کان بیٹھنے سے 14کانکن دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے ریسیکو آپریشن کے دوران دو امدادی کا نکن بھی جاں بحق گئے۔ جبکہ ایک اور واقعے میں سنجدی کے قریب لیز نمبر98میں بھی میتھین گیس دھماکے کی وجہ سےسات کانکن دب گئے، امدادی ٹیموں نے 2کی لاشیں اور 2کانکنوںکو بے ہوشی کی حالت میں کان سے نکال لیا۔ جبکہ 5کانکنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حادثات میں جاں بحق ہونے والے 18کانکنوں کا تعلق خیبرپشتونخوا اور شانگلہ اور سے بتایاجاتاہے۔ لاشوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔واقعے کی اطلاع ملنے پرانسپکٹر مائنز ڈپٹی کمشنر کوئٹہ فرخ عتیق کمانڈر ایف سی ڈی جی پی ڈی ایم اے بھی موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی جبکہ کمشنرآفس کوئٹہ اور پی ڈی ایم اے آفس میں کنٹرول روم بھی قائم کر دیا۔