ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی شکست کو تسلیم کر لیا۔ ان کا کہنا تھا “میں عوام کا فیصلہ تسلیم کرتا ہوں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں کسی ایک پارٹی نے اکثریت حاصل نہیں کی اور ملائیشیا کے آئین کے
کوالالمپور(ایجنسیاں)
ملائیشیا کی حزب اختلاف کے اتحاد نے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کی زیر صدارت پارلیمانی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے حکومتی اتحاد کے 60 سالہ اقتدار کو ختم کردیا ہے ۔ملائیشیا کے الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مہاتیر محمد کے حزب مخالف اتحاد نے 115 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اسے حکومت بنانے کے لیے 112 نشستوں کی ضرورت تھی۔92 سالہ مہاتیر محمد نے برسرِاقتدار باریسن نیشنل اتحاد کو شکست دی ہے جو کہ گذشتہ 60 سالوں سے اقتدار میں ہے
اگرچہ مہاتیر محمد نے سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی تاہم انھوں نے ان انتخابات میں سیاست میں واپس آ کر اپنے مخالف نحیب رزاق کو شکست دی۔ نجیب رزاق پر بدعنوانی اور دوست پروری کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی شکست کو تسلیم کر لیا۔ ان کا کہنا تھا “میں عوام کا فیصلہ تسلیم کرتا ہوں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں کسی ایک پارٹی نے اکثریت حاصل نہیں کی اور ملائیشیا کے آئین کے مطابق اب بادشاہ کے پاس وزیر اعظم نامزد کرنے کا اختیار ہے۔”
مہاتیر محمد کے اتحادیوں نے 121 سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ ملائیشیا کے پارلیمان میں 222 سیٹیں موجود ہیں اور برسر اقتدار آںے کے لئے اکثریت ملنا ضروری ہے۔





