بٹلہ ہاؤس کے اوبلا ک میں ضرورت مندوں میں افطار کٹ کی تقسیم

ویسٹرن یونین، اےبیکس کیش اور راجدھانی ٹراویلس کی انسانی خدمت لائق ستائش:شعیب خان
نئی دہلی:رمضان المبارک کے موقع پر انسانیت اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ویسٹرن یونین، اےبیکس کیش اور راجدھانی ٹراویلس طرف سے ایس بی آئی گراہک سیواکیندر نزدمسجد النور او بلاک جامعہ نگر بٹلہ ہاؤس میںضرورت مندوں میں افطار کٹ تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر عام آدمی پارٹی کے لیڈ رشعیب خان،مرکزی جمعیۃ علماء کے جنرل سیکریٹری مولانا فیروز اختر قاسمی،ملت ٹائمز کے ایڈیٹر مولانا شمس تبریزقاسمی،خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب،مولانا رضوان الحق قاسمی ،مولانا حیدر جمال قاسمی،راجدھانی ٹراویلس کے پروپرائٹرز محمد نسیم ،محمد شمیم بھائی،وسیم اختر،محمد مزمل،ایس بی آئی ذکرنگر کے سروس منیجرمحمدمحسن،بھارت دیپ گروورزونل منیجر   اےبیکس کیش اور پربھاکر اوجھا اسٹیٹ منیجر اےبیکس کیش وغیرہ موجود تھے۔
سبھی معزز مہمانان کرام نے روزہ داروں کو مبارکباد دی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔مولاناحیدر جمال نے رمضان کریم کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ رمضان ایک ایسا مہینہ ہے جس میں ہماری نیکیاں بڑھ جاتی ہیں ۔ایک نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا  اجرستر فرض کے برابر اللہ تعالی دیتا ہے اس لئے ہم سب کو اس مہینہ کی خوب قدر کرنی چاہئے۔عآپ لیڈر شعیب خان نے کہا کہ انسانیت کی خدمت اہم عبادت ہے اور جولوگ اللہ کے بندوں کا خیال رکھتے ہیں اللہ تبارک وتعالی بھی ایسے لوگوں کا خیال رکھتا ہے۔انہوں نے افطار کی اشیاء کا انتظام کرنے پر ویسٹرن یونین، اےبیکس کیش کی اور راجدھانی ٹراویلس کے ذمہ دراوں کو مبارکباد دی۔مولانا فیروز اختر قاسمی اور مولانا شمس تبریز قاسمی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
SHARE