تعاون ٹرسٹ کی جانب سے راہ گیروں کیلئے افطار کا انتظام ، پورے ماہ جاری رہے گا یہ سلسلہ

نئی دہلی (منورعالم )
رمضان المبارک نیکیاں کمانے ،غریبوں کی مدد کرنے اورروزہ دار وں کو افطار کرانے کا مہینہ ہے ۔اس ماہ مبارک میں ہر شخص اپنی حیثیت سے بڑھ کر انسانی خدمت اور روزہ داروں کو سہولت پہونچانے کی کوشش کرتاہے تاکہ حاجت مندوں کی ضرورت بھی پوری ہوجائے اوراللہ تعالی کی قربت بھی نصیب ہوجائے ۔ایک ایسی ہی کوشش تعاون ٹرسٹ کی جانب سے دیکھنے کو مل رہی ہے جس کی جانب سے روزانہ دہلی کے کچھ علاقوں میں راہ گیروں کو افطار فراہم کیا جاتاہے تاکہ راستے میں موجود روزہ دار بروقت افطار کرسکیں ۔
دہلی جامعہ نگر میں ہولی فیملی ہسپتال اور جامعہ اسپورٹس کیمپس سے گزرنے والے راہگیروں کو افطار کے وقت میں تعاون ٹرسٹ کی جانب افطار کا ضروری سامان فراہم کرنے کا مسلسل اہتمام کیاجارہاہے ۔تعاون ٹرسٹ کے چیرمین محمد عالم نے نمائندہ سے بتایاکہ یکم رمضان سے یہ سلسلہ شروع کیاگیاہے اور انشاءاللہ پورے ماہ مبارک میں یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

SHARE