نئی دہلی (پریس ریلیز)
کل ہند جمعیت اہلحدیث کونسل کی جانب سے دہلی کے شاہین باغ میں واقع صدر دفتر میں گذشتہ کل دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں دہلی و اطراف معروف علمی و سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نماز مغرب کے بعد موجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے بانی رضوان ریاضی نے باہمی میل جول کی اہمیت کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی دعوتیں آپسی میل جول کے ساتھ ساتھ دلوں سے کدورت مٹانے اور محبت پروان چڑھانے میں کارگر ثابت ہوتی ہیں۔رضوان ریاضی نے اپنے خطاب کے دوران ملک کی معروف تنظیم مرکزی جمعیت اہل حدیث پر بھی شدید تنقید کی۔
افطار میں مختلف شعبہ ہائے جات کے ذمہ داران حضرات نے شرکت کی، جن میں سماجی کارکن اور خاتون سیاستداں شبانہ اعظمی، ان کے شوہر اقبال خان، ہفت روزہ چوتھی دنیا کے مدیر یو اے آصف، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اسلامیات کے پروفیسر جناب ڈاکٹر خالد خان عمری، صوبائی جمعیت اہل حدیث دھلی کے نائب ناظم اشفاق احمد ریاضی، کناڈا میں مقیم جناب عزیز احمد بن عبد السلام بستوی، سکندر آباد یوپی کے مدرسہ کے ذمے دار امان اللہ ریاضی، دھلی یونیورسٹی میں شعبہ عربی کے پروفیسر ڈاکٹر نعیم الحسن فیضی صاحب، جناب زبیر خان سعیدی عمری، عادل عبد الوھاب ریاضی کشمیری، دھلی اور غازی آباد کے معروف پراپرٹی ڈیلر جناب ظفیر خان صاحب، جناب منصور خان صاحب، متھلانچل گروپ کے سکریٹری شکیل الرحمن صاحب، انڈس ان بینک کے گروپ منیجر محمد بلال صاحب، آل انڈیا التقوی ایجوکیشنل گروپ رجسٹرڈ کے جی ایم ڈاکٹر جاوید انور صاحب، سیف اللہ مسلم وغیرہ کے نام سر فہرست ہیں ۔