ملیشیا۔اندونیشیا سمیت کئی ممالک میں نظرآیا چاند۔کل منائی جائے گی وہاں عید

جکارتہ (ملت ٹائمز ) ملیشیا۔ انڈونیشیا اور سنگاپور میں چاند نظر آگیا ہے ان ممالک میں کل 15 جون 2018 بروز جمعہ کو عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی۔
جکارتہ پوسٹ کے مطابق انڈونیشیا ۔ملیشیا اور سنگاپور میں چاند نظر آگیا ہے جس کے مطابق کل 15 جون کو وہاں عید الفطر کی نماز ادا کی جائے گی ۔
جبکہ سعودی عرب ۔پاکستان اور ہندوستان میں چاند دیکھے جانے کی اب کوئی خبر موصول نہیں ہوسکی ہے ۔