سنسد مارگ پر عام آدمی پارٹی کے لیڈران و کارکنان کا شدید احتجاج

نئی دہلی : دہلی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر کے مابین جاری اختلافات کے درمیان اتوار کو عام آدمی پارٹی کے لیڈران منڈی ہاوس سے وزیر اعظم کی رہائش گاہ ( لوک کلیان مارگ ) تک احتجاج کرنے کیلئے جمع ہیں۔ منڈی ہاوس سے عام آدمی پارٹی کے لیڈران اور کارکنان سنسد مارگ تک پہنچ گئے ہیں ۔ تاہم پولیس نے انہیں یہاں پر روک دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو سنسد مارگ سے آگے نہیں جانے دیا جائے گا ۔
مظاہرہ کے پیش نظر اس روٹ پرآنے والے پانچ میٹرو اسٹیشنوں ادیوگ بھون ، لوک کلیان مارگ ، پٹیل مارگ ، سینٹرل سکریٹریٹ اور جن پتھ کو بند کردیاگیا ہے۔
خیال رہے کہ دہلی میں آئی اے ایس افسروں کی ہڑتال ختم کرنے کو لے کر وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں ایل جی ہاوس میں عام آدمی پارٹی کے لیڈران کے دھرنے کا اتوار کو ساتواں دن ہے۔

(بشکریہ نیوز اردو 18)