امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے ایک ثقافتی پروگرام  میں مسلح حملہ، ایک سخص ہلاک اور متعدد زخمی

امریکہ کی ریاست نیو جرسی  میں منعقدہ فنّی میلے  پر کئے جانے والے مسلح حملے میں ایک شخص ہلاک اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس افسر ڈیرن زاپلے کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے کے قریب ، “آرٹ آل دی نائٹ” نامی فنّی و ثقافتی میلے پرکیا گیا۔
مرکر ریجنل اٹارنی جنرل اینگیلو  اونوفری  نے اخباری نمائندوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میلے میں فائر کھولنے والے افراد میں سے ایک ہلاک ہو گیا ہے جبکہ دوسرے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اونفری کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے 20 افراد   میں سے اکثریت گولی لگنے سے زخمی ہوئی ہے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔
حکام کے مطابق حملے کے وقت میلے کی جگہ پر تقریباً ایک ہزار افراد موجود تھے۔ پولیس ہجوم میں گھلنے والے  مزید حملہ آوروں کے ہونے یہ نہ ہونے کا پتا چلانے کے لئے عینی شاہدوں  سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ مقامی میڈیا نے جائے وقوعہ پر پہنچنے والے کثیر تعداد میں پولیس گاڑیوں کے مناظر  کو شئیر کیا ہے۔
واضح رہے کہ میلہ ہفتے کے دن دوپہر کے بعد شروع ہوا اور رات بھر جاری رہا۔ میلہ آج بروز  اتوار سہ پہر کے قریب اختتام پذیر ہونے کی توقع کی جا رہی تھی۔