ایمس و نیسٹ کے امتحانات میں بہار سے تعلق رکھنے والے عبد اللہ نے حاصل کی نمایاں کامیابی

دربھنگہ: ( ملت ٹائمز) بہار کے دربھنگہ ضلع سے تعلق رکھنے والے جناب انظار الحق کے صاحبزادے عبد اللہ کے لیے سوموار کا دن دوہری کامیابی لے کر آیا۔ اسے ایمس میں انٹرینس کے لیے ہوئے امتحانات میں جنرل کٹیگری میں 1990 واں نیز ملکوں سطح کے امتحانات”نیسٹ” میں 96واں مقام حاصل ہوا۔ اس سے قبل عبد اللہ کو نیٹ میں بھی 561 نمبرات حاصل ہوئے تھے۔ چھوٹی قاضی پورہ کے باشندے مرحوم حبیب الرحمان کے پوتے و کانگریسی لیڈر،سرورکمال و رضوان عالم کمال کے بھانجے عبداللہ نے انٹر میڈیٹ کی تعلیم مقامی ملت کالج سے ہوئی تھی۔ عبد اللہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ، بھبنیشور اور ممبئی یونیورسٹی میں پانچ سالہ ایم ایس سی پروگرام کے لیے شعبہ حیاتیاتی توانائی کے لیے دعوت دی گئی ہے۔اس امتحان میں ملک بھر سے44700طلبا و طالبات نے شرکت کی تھیں۔ جن میں سے 2309 ہی امیدوار ہی کامیاب ہوپائے۔