واشنگٹن: (ایجنسیاں) خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور جبری مشقت کے واقعات کی وجہ سے بھارت کو سب سے خطرناک ملک قرار دیا گیا ہے۔
عالمی ماہرین کی رائے پر مشتمل تھومپسن رائٹرز فاؤنڈیشن کے سروے میں جنسی تشدد، ہراسانی، ذہنی اور گھریلو تشدد سمیت خواتین کو درپیش مختلف قسم کے خطرات پر سوالات کیے گئے۔
سروے فہرست کے مطابق خواتین سے زیادتی ، جنسی ہراساں اور تشدد میں بھارت نمبر ون قرار پایا ہے جبکہ افغانستان کا دوسرا، شام تیسرا، صومالیہ چوتھا اور پاکستان چھٹے ہے جبکہ مغربی ممالک میں امریکا واحد ملک ہے جو ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ ٹاپ ٹین ملکوں میں شامل امریکا واحد مغربی ملک ہے۔
ماہرین کا کہناہےکہ فہرست میں پہلا نمبر ظاہر کرتا ہے کہ بھارت میں خواتین کےتحفظ کےلیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جارہے۔
ماہرین نے مزید کہا کہ اس سروے کی ضرورت می ٹو مہم کے بعد محسوس کی گئی، می ٹی مہم میں دنیا بھر سے ہزاروں خواتین اپنے ساتھ پیش آئے جنسی ہراسانی کے واقعات منظر عام پر لائیں۔