مالدیپ نے ہندوستان کو پھر دکھایا ٹھینگا ،پاکستان کے ساتھ معاہدہ پر دستخط

مالے نئی دہلی
مالدیپ نے ہندوستان کو ایک مرتبہ پھر ٹھینگا دیکھادیا اور اس نے پاکستان کے ساتھ ایک اہم معاہدہ پر دستخط کردیاہے جس کی وجہ سے کہاجارہے کہ اس واقعہ کے بعد مزید دونوں ملک کے تعلقات کشیدگی کے شکار ہوگئے ہیں ۔۔
ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ، گزشتہ ہفتے مالدیپ اسٹیٹ الیکٹریسٹی کمپنی اسٹیلکو کے افسر پاکستان گئے تھے جہاں انہوں نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ ہندستان کے لحاظ سے اس سمجھوتے کا وقت کافی اہم ہے۔یہ سمجھوتہ ایسے وقت ہوا ہے جب مالدیپ ہندستانی کارکنوں کو پرمٹ دینے سے انکار کر چکا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی یہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہےکہ جب اسٹیلکو کے تمام اہم پروجیکٹ چینی کمپنیوں کے پاس ہیں تو پھر پاکستان سے سمجھوتہ کرنے کی کیا وجہ ہے؟ٹائمس آف انڈیا نے ایک افسر کے حوالے سےلکھا ، ” اپنی مالی حالات کے سبب پاکستان مالدیپ کی بہت زیادہ مدد نہیں کر سکتا ہے،لیکن مالدیپ کے موجودہ صدر عبد اللہ یامین اپنے ملک سے ہندستان کا اثر ہر طریقے سے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں”۔
واضح رہے کہ ہندستان کے ذریعے مالدیپ کو اس کے صوبے میں ایک نگراںطیارہ ڈورنیر رکھنے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔جس سے مالدیپ پیچھے ہٹ گیا۔اس کے پیچھے کی وجہ پاکستان کے ذریعے مالدیپ کو اسی طرح کے طیارے کی پیشکش بتائی جا رہی ہے۔اس کے ساتھ ہی مالدیپ نے ہندستان کو ایک بار پھر یاد دلایا کہ بحریہ ہیلی کاپٹر کو ہٹانے کی وقت کی حد ختم ہوگئی ہے۔

SHARE