الہ آباد: بدھ کے روز الہ آباد میں شیوا کٹی پولیس اسٹیشن کے حدود میں رسول آباد علاقے میں واقع ایک زیر تعمیر مندر میں پیش ائے بم دھماکے کے واقعہ میں ایک بچے بری طرح زخمی ہوگیا تھا۔
اسی مقام سے چار زندہ بم بھی دستیاب ہوئے۔ زیر تعمیر مندر کے قریب میں پڑی مٹی میں کھیل رہے 13سالہ منیش مذکورہ دھماکہ میں زخمی ہوا ۔ فوری طورپر اس کو مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں پر اس کی حالت خطرے باہر بتائی گئی ہے۔
ایک پولیس افیسر نے نیوز ایجنسی ائی اے این ایس کو بتایا کہ مقام واقعہ سے برآمد چار کروڈ بموں کو جانچ کے لئے فارنسک لیب روانہ کردیا گیا ہے ۔
ائی این ایس سے عہدیداروں نے بتایا کہ ’’ہم لوگوں سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں کہ مندر کے قریب پڑے کچرے میں بم کس طرح پہنچے‘‘۔ وہیں نیوز ایجنسی نے زخمی بچے کی شناخت سات سال کے سنی کے طور پر بتائی ہے ‘ جاگرن ہندی کا دعوی ہے کہ اس کا نام 13سالہ منیش ولد رنجیت کمار نشاد ہے۔






