رمضان اور عید الفطر کے چاندمیں شدید اختلاف رونما ہونے کے بعد عیدقرباں کے چاند میں بھی ہندوستان کی رویت ہلال کمیٹیوں کا اختلاف سامنے آگیاہے
نئی دہلی (ملت ٹائمزعامر ظفر)
رمضان اور عید الفطر کے چاندمیں شدید اختلاف رونما ہونے کے بعد عیدقرباں کے چاند میں بھی ہندوستان کی رویت ہلال کمیٹیوں کا اختلاف سامنے آگیاہے ۔شاہی جامع مسجد دہلی کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ آج 12 اگست کو چاند نظر نہیں آیاہے اس لئے یکم ذی الحجہ کی تاریخ 14 اگست کو ہوگی جبکہ 23 اگست کو عید قرباں منایاجائے گا وہیں دوسری طرف امارت شرعیہ پٹنہ ۔جمعیة علماءہند ، جامع مسجد ممبئی ،چاند کمیٹی لکھنو وغیر ہ نے اعلان کیاہے کہ گجرات کے کچھ علاقوں میں چاند دیکھاگیاہے جس کی رویت پورے ہندوستان میں معتبر ہوگی لہذا 13اگست کو یکم ذی الحجہ ہے اور 22 اگست کو عید قرباں منا یاجائے گا۔