آزاد ہندوستان کے 71 سال اور موجودہ حالات کے عنوان پر ملت ٹائمز میں آج ایک گروپ مباحثہ کا انعقاد کیاگیا جس میں مولانا برہان الدین قاسمی ڈائریکٹر مر کزالمعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی ۔معروف صحافی قاسم سید چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریں ۔معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر محمد توحید عالم ۔معروف کالم نگار مولانا مدثر احمد قاسمی ۔ سینئر صحافی ڈاکٹر عبد القادرشمس سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ راشٹریہ سہارا ۔ڈاکٹر مفتی عبید اللہ قاسمی پروفیسر دہلی یونیورسیٹی ۔ مولانا ڈاکٹر سعید انور قاسمی ایڈیٹر اسلام اور عصر جدید جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی۔معروف صحافی ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی سینئر سب ایڈیٹر روزنامہ انقلاب ۔مولانا حفظ الرحمن قاسمی انچارج مرکز المعارف دہلی ۔ڈاکٹر قمر الدین قاسمی اسسٹنٹ پروفیسر دہلی یونیورسیٹی۔مولانا سکندر اعظم ۔مولانا شکیل الرحمن ندوی ۔مولانا ابو الخیر قاسمی ۔مولانا سلمان دانش قاسمی ۔مفتی جاوید اقبال قاسمی ۔مولانا ولی اللہ سیوانی سمیت متعدد اہل علم ودانشوران نے شرکت کی اور زیر بحث موضوع پر کھل کر تبادلہ خیال کیا ۔
مباحثہ کا انعقاد مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کی دہلی یونٹ کے تعاون سے عمل میں آیا ۔
گروپ مباحثہ کی مکمل ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کردی گئی ہے جسے یہاں دیئے گئے لنک پر جاکر ضرور سنیں اور اس موضوع پر علما ءودانشوران اور ماہرین کے افکار ونظریات سے استفادہ کریں۔