”خاتون مشرق“ ہندوستان کی معروف اور قدیم ترین میگزین ہے ،1936 میں مولانا عبد العلیم فاروقی نے اس کی شروعات کی اور رفتہ رفتہ ہر گھر کی یہ میگزین زینت بن گئی ۔ہندوستان سمیت اردو دنیا میں ایک وقت ایسا آیا جب یہ میگزین خواتین کی ضروریات میں اسی طرح شامل ہوگئی جس طرح آج اسمارٹ فون ہے ۔حالیہ دنوں میں مولانا عبد العلیم فاروقی کی تیسری نسل اس میگزین کی ادارت کا فریضہ سنبھال رہی ہیں ۔اسی خانوادہ سے محترمہ چشمہ فاروقی بھی تعلق رکھتی ہیں جنہوں نے 24 سالوں تک اس میگزین کی ادارت کا فریضہ انجام دیاہے ۔اس کے علاوہ ان کی ادارت میں ایک ہندی میگزین بھی چوبیس سالوں تک مسلسل شائع ہوچکی ہے ۔محترمہ چشمہ فاروقی کے افسانوں کا کئی مجموعہ بھی شائع ہوچکا ہے ،وہ شاعری بھی کرتی ہیں اور امور خانہ داری بھی بحسن وخوبی نبھاتی ہیں ۔رواں ہفتہ شمس تبریز قاسمی نے ملت ٹائمز کے اسپیشل پروگرام ”خاصل ملاقات “میں انہیں سے ملاقات کرکے ان کی زبان داستان زندگی جاننے اور عوام تک پہونچانے کی کوشش کی ہے ۔تو آئیے سنتے ہیں محترمہ چشمہ فاروقی کو اور جانتے ہیں ان کی خدمات ۔
https://www.youtube.com/watch?v=9O10AaIYKHI&t=711s