ملت ٹائمز یوٹیوب چینل کے اینکر محمد منور عالم کو گلدستہ پیش کرکے مبارکباد دیتے ہوئے جناب مولانا ساجد منصور

دائیں سے محمد آصف حسین،مولانا ساجد منصور،محمد منورعالم اور شمس تبریز قاسمی دیکھے جاسکتے ہیں۔

جناب مولانا ساجد منصور صاحب تقریبا رات کے 9 بجے اپنے ہاتھوں میں گلدستہ لئے ملت ٹائمز کی آفس میں تشریف لائے اور کہنے لگے ملت ٹائمز کے آنے والے نئے پروگرام ’ ’ صدائے نوجوان “کا ٹریلر سننے کے بعد ایسا لگا کہ ہمارا خواب شرمندہ تعبیر ہونے لگاہے ، مسلمانوں کا بھی میڈیا ہاﺅس بن سکتاہے ۔ملت ٹائمز جس طرح متبادل میڈیا کا کردار ادا کررہاہے اسے دیکھنے کے بعد ہمیں یہ شکوہ کرنے کا حق نہیں رہ گیاہے کہ ہمارے پا س کوئی میڈیا ہاﺅس نہیں ہے۔ہماری قوم میں منو رعالم جیسے افراد ہیں جن کے پاس صلاحیت ،جذبہ ، شوق اور لگن ہے ۔ صحافت کی دنیا میں وہ نمایاں مقام پیدا کرسکتے ہیں ۔ مین اسٹریم میڈیا کے منفی پیر وپیگنڈہ کا جواب اسی کی زبان میں دینے کی اہلیت رکھتے ہیں ۔منور عالم کو سننے کے بعد ہم سے رہا نہیں گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہم نے ضروری سمجھا ۔ایسے افراد کو آگے بڑھتے دیکھنا ،ان کے کام آنااورہر ممکن حوصلہ افزائی کرنا ہمارے فرائض کا حصہ ہے ۔اسی مقصد کیلئے بارش ہونے کے باوجود ہم آپ کے یہاں پہونچے ہیں ۔
تصویر میں جناب مولانا ساجد منصور صاحب(مہتمم معہد الشیخ نظام الدین اولیاءدہلی) ملت ٹائمز یوٹیوب چینل کے اینکر محمد منور عالم کو گلدستہ پیش کرکے مبارکباد پیش کررہے ہیں ۔اس کے علاوہ تصویر میں ملت ٹائمزکے یوٹیوب چینل کی ٹیم میں شامل دیگر افراد شمس تبریز قاسمی، محمد معصوم اور محمد آصف

حسین بھی دیکھے جاسکتے ہیں جن سب کی مشترکہ کوششوں سے یہ سب کچھ ممکن ہوپارہاہے ۔
اس ذرہ نوازی اور حوصلہ افزائی کیلئے ادارہ مولانا ساجد منصورصاحب اور دیگر تمام معاونین،مخلصین،محبین اور بہی خواہوں کا تہ دل سے شکر گزارہے ۔
جزاکم اللہ خیرا
(ادارہ)

دائیں سے محمد معصوم،مولانا ساجد منصور،محمد منورعالم اور شمس تبریز قاسمی دیکھے جاسکتے ہیں۔
دائیں سے محمد آصف حسین،مولانا ساجد منصور،محمد منورعالم اور شمس تبریز قاسمی دیکھے جاسکتے ہیں۔
SHARE