جھارکھنڈ میں ایک اور ماب لنچنگ۔بھیڑ نے ڈرائیور کو پیٹ کر ہلاک کر دیا

دمکا: (ایم این این) جھارکھنڈ کے ضلع دمکا میں ٹرک کی ٹکر سے دو برس کے بچے کی ہلاکت کے بعد پر تشدد بھیڑ نے ڈرائور کو پیٹ-پیٹ کر ہلاک کر دیاہے۔
ضلع دمکا کے دمکا-راماپورہاد راستے میں سیمانیجور گاؤں میں اتوار کے روز ٹرک کی ٹکر لگنے سے سڑک پار کر رہے دو برس کے بچے ‘سبک مرانڈی’ کی موت ہو گئی۔
اس حادثے کے بعد غصائی بھیڑ نے 35 برس کے ٹرک ڈرائور موہن رائے کو پیٹ-پیٹ کر ہلاک کر ڈالا۔ کلینر راجو کمار جان بچا کر بھاگنے میں کامیاب رہا۔
موہن رائر بہار کے ضلع موتی ہاری سے تعلق رکھتا تھا۔ پولیس نے دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
بچے کے والد رمیش مرانڈی نے بتایا کہ ٹرک نے سڑک پار کرنے کے دوران بیٹے کی جان لی۔
اس حادثے کی اطلاع ملنے کے ایک گھنٹے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ پوجیا پرکاش ایس ڈی او پی دمکا نے کہا کہ بچے کی موت کے بعد غصائی بھیڑ نے ڈرائور کو پیٹ کر ہلاک کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے۔ غیرآئینی کام کرنے والوں کو کسی بھی حال میں بخشا نہیں جائے گا۔