جس طرح کشمیر ہمارا ہے ویسے ہی کشمیری بھی ہمارے ہیں: سیف الرحمٰن
حیدرآباد: (ملت ٹائمز) 08 اکتوبر کی شام مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی-حیدراٰباد کے سینکڑوں طلباءوطالبات نے ایک عظیم الشان ریلی نکالی جس میں طلباءوطالبات پرجوش نعرے لگارہے تھے ان نعروں سے پتا چل رہاتھا کہ وہ علی گڑھ میں نوشاد و مستقیم ,لکھنؤ میں وویک تیواری کے جھوٹے انکاؤنٹر, کسانوں کے ساتھ ہوئے پولسیا بربرتا کے مجرموں کی گرفتاری کیلئے اس طرح سے سڑکوں پر اترے ہیں ریلی میں شامل ایک طالبعلم عظمت رضا نے کہاکہ ہمارا مانگ ہیکہ اب تک جتنے بھی جھوٹے انکاؤنٹرس ہوئے ہیں انکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہونچایا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ آگے سے اس طرح کے واقعات نہی ہونگے
اس موقع پر مانو طلباء یونین کے صدرفیضان احمد نے ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علی گڑھ اور لکھنؤ انکاؤنٹرس کو پڑھنے کے بعد پتا چلتا ہیکہ یہ انکاؤنٹرس مکمل طور پر جھوٹے ہیں اس لئے ہم حکومت سے مانگ کرتے ہیکہ اسکا سی.بی.آئی جانچ کرایا جائے اور ہم یہ اعلان کرتے ہیکہ کشمیر,یوپی سمیت پورے ملک میں جہاں بھی کوئی ظلم ہوگا اس کے خلاف مانو یونیورسٹی مضبوطی سے کھڑا رہیگا
سابق یونین صدر عطاءالللہ نیازی نے کہاکہ فسطائیت طلباء لیڈروں و دانشوروں پر حملے کرکے یہ نہ سمجھے کہ اس سے ہماری آواز دب جائیگی بلکہ اس سے ہماری آواز اور ابھریگی لہٰذا وہ یہ حملے اور غنڈہ گردی بند کرے
ریلی کو خطاب کرتے ہوئے نوجوان ایکٹیویسٹ سیف الرحمٰن نے کہاکہ فاشسٹ طاقتیں پولس,این.آئی.اے اور گولیوں,لاٹھیوں کا استعمال اسلئے کررہے ہیں کیونکہ انکے پاس ہمارے سوالوں کا جواب نہی ہے اور وہ ہم سے ڈرے ہوئے ہیں.کشمیر کے ایشو پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس طرح کشمیر ہمارا ہے ویسے ہی کشمیری بھی ہمارے ہیں
ریلی سے سابق طلباء یونین صدر تجم الاسلام,طلباء یونین کے نائب صدر مستفیض شارق,جوائنٹ سکریٹری مبشرالاسلام نے بھی خطاب کیا
انکے علاوہ اسٹوڈینٹ ایکٹوسٹ سبنواز احمد,طلباء یونین سکریٹری سعود عالم,طلباء یونین کی خزانچی رضیہ پروین,اسٹوڈینٹ لیڈر سعیدہ سمیت سینکڑوں طلباء و طالبات موجود تھے

Leave a Reply