مدرسہ ابوبکر صدیق میں جلسہ کا انعقاد ،بچوں کو مسنون دعائیں سیکھنے کی تلقین

بجنور(ایم این این )
مدرسہ سیدنا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ محلہ حکیم پورہ قصبہ سہنسپور بجنور یوپی الہند کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان مسابقہ بعنوان” مسنون دعائیں“آج بتاریخ 4 صفر المظفر 1440 ہجری مطابق 14 اکتوبر 2018 بروز اتوار بوقت 8 بجے صبح مدرسہ ہذا کے ہال میں ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں بحیثیت حکم حضرت مولانا مفتی محمد الیاس صاحب قاسمی مظاہری مدرس مدرسہ معارف العلوم سہسپور اور حضرت مولانا مفتی فہیم الدین صاحب قاسمی استاذ مدرسہ مخزن العلوم میواجٹ بجنور نے شرکت کی. پروگرام میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا جبکہ مسابقہ میں حصہ لینے والے تمام ہی طلبہ و طالبات کو عمومی انعامات تقسیم کئے گئے. حضرت مولانا مفتی محمد الیاس صاحب قاسمی مظاہری نے طلبہ و طالبات کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ نے تو محنت کر کے آپ کو یہ دعائیں یاد کرا دیں ان کو یاد رکھنا اور ہر موقع پر پڑھنا یہ آپ کی ذمہ داری ہے نیز مفتی صاحب نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام مدارس اسلامیہ میں ہوتے رہنے چاہیے تاکہ طلبہ و طالبات میں دینی تعلیم حاصل کرنے کی دلچسپی بڑھے. اور مسلمانوں کے بچوں میں دینی بیداری پیدا ہو. پروگرام میں جن لوگوں نے شرکت کی ان کے نام یہ ہیں. محمد عابد قاسمی صدر مدرس مدرسہ ہذا. قاری محمد اجمل حسن ندوی صاحب. قاری محمد وسیم صاحب قاسمی. قاری محمد ہاشم صاحب قاری محمد سفیان صاحب. قاری محمد اویس اکرم صاحب اساتذہ مدرسہ ہذا. مبین احمد عرف ببو صاحب. بھائی شاہ ویز صاحب بھائی حیدر صاحب بھائی دانش صاحب وغیرہ پروگرام کا اختتام مفتی محمد الیاس صاحب قاسمی کی دعا پر ہوا۔

SHARE