نئی دہلی(ایم این این )
آئندہ عام انتخابات میں مسلم ووٹوں کی تقسیم روکنے ، ووٹ ڈالنے پرعوامی بیداری کرنے اورمسلم ایشوز کے حل کی بنیاد پرسیاسی جماعتوں کو ووٹ دینے کی بات عام کرنے کے لیے ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلس ،اے ایم پی کے صدرعامر ادریسی نے دہلی میں آج ایک پریس کانفرنس کی اور ایک مسڈ کا نمبر 8010020040جاری کیا۔
اس نمبر پر مسڈ کال دیتے ہی آپ کو ایک کنفرمیشن مسیج ملے گا۔ بعد میں آپ کو مستقل طور پر اس نمبر سے جوڑدیا جائے گا۔ تاکہ وقت وقت پرآپ کو صحیح اطلاعات پہونچائی جا سکے، اور انتخابات میں درست رخ پرمسلم عوام کی راہنمائی کی جائے۔ عامر ادریسی نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا مقصد مسلم ووٹرس کو ایجوکیٹ کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ووٹ کی قیمت سمجھیں اور اس کا صحیح استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے تیرہ اکتوبر کو اس مسڈ کال نمبر کو جاری کیا تھا ، ابتک ہمیں لگ بھگ ساڑھے گیارہ ہزار مسڈ کال موصول ہوچکے ہیں ہمارا ہدف اسے 25 لاکھ تک لے جانا ہے۔ ہم اسے ملک کے کونے کونے تک پہو نچائیں گے۔
تیرہ اکتوبر کی اکویل سٹیزنس ہیش ٹیگ اور ‘ ووٹ ہمارا بات ہماری ‘ مہم کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہم اس کا دائرہ بڑھائیں گے اورنومبر ماہ کے آخر تک اسے کوئی بڑی مہم کی شکل دے دی جائے گی تاکہ زمینی سطح پر کا م کیا جا سکے ، اس بار مسلمان سیاسی پارٹیوں کے سامنے اپنا منشور پیش کریں گے۔ صحافیوں کے ایک سوال جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم امت کے سبھی حلقوں کا ساتھ لیکر ان کے مشورے سے کام کو اگے بڑھائیں گے۔ ابھی بھی ہمارے پاس وقت ہے اگر ہم نے ٹھیک طور پر کوشش کی تو نتائج پراثر ڈال سکتے ہیں۔ اب تک کی کوششوں کی نکامی کی بڑی وجہ یہ رہی کہ زمینی حقائق تک ہماری رسائی نہیں ہوئی۔