اوکھلا نے پیش کی ہندو مسلم یکجہتی کی عظیم مثال ،مسلم اکثریتی علاقے کے ہندوباشندوں نے کیا اس حقیقت کا اعتراف

اوکھلا دہلی کا مسلم اکثریتی علاقہ کہلاتاہے جہاں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ مسلمان آباد ہیںتاہم یہاں کچھ غیر مسلم بھی آباد ہیں جو بلاخوف وخطر جیتے ہیں اور کبھی بھی انہیں کسی طرح کے بھید بھاﺅکا احساس نہیں ہوتاہے ،دسہرہ اور رام لیلاکے موقع پر مسلمان ان کا ساتھ دیتے ہیں اور اس مذہبی تقریب کے انعقاد میں بھر پور تعاون کرتے ہیں،سال رواں بھی رام لیلا اور دسہرہ کے انعقاد میں مسلمانوں نے اپنے ہندو بھائیوں کا بھر پور تعاون کرتے ہوئے اس تقریب کا انعقاد کیا ہے ۔اس موقع پر ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ہندو بھائیوں نے مسلمانوں کے تعلق سے جن حقائق کا اعتراف کیاہے وہ آر ایس ایس ،بی جے پی اور نفرت پسند تنظیموں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے ان تمام شہریوں کیلئے ایک پیغام بھی ہے جنہیںآر ایس ایس جیسی انتہاءپسند تنظیمیں مسلمانوں کے تعلق سے گمراہ کرتی ہیں۔
نیچے دیئے گئے یوٹیوب کے لنک پر دیکھیں ملت ٹائمز کے نمائندہ منور عالم کی یہ خاص رپوٹ

SHARE