دنیا کے سامنے شرمندہ ہوا سعودی عرب، خاشقجی کو قتل سے چند منٹ پہلےمحمد بن سلمان کا فون،کہاواپس آجاؤ ورنہ قتل کر دیے جاؤ گے

انقرہ (ایم این این) ترک ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کی موت سے چند منٹ پہلے اس سے گفتگو کی۔

ترک ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان نے اس گفتگو میں خاشقجی سے کہا کہ وہ سعودی عرب واپس آ جائے ورنہ اسے قتل کر دیا جائے گا۔ لیکن صحافی خاشقجی نے محمد بن سلمان کے سعودی عرب واپس آنے کے مطالبہ کو رد کر دیا۔

ترک اخبار کی مطابق محمد بن سلمان کے مطالبہ کو رد کرنا خاشقجی کے قتل کی اصلی وجہ ہے۔ ینی شفق نے اس سے قبل انکشاف کیا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے خاشقجی کے قتل کے اعتراف سے قبل ترک سیکورٹی فورسز نے ایسی اسناد دریافت کیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاشقجی کو قتل کرنے سے قبل دردناک شکنجوں میں کسا گيا۔

SHARE