انگریزی زبان وقت کی اہم ضرورت،علماءاسے سیکھنے کا اہتمام کریں

بنگلور (نمائندہ ملت ٹائمز)
آج محمودیہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ماگڑی، کرناٹک میں 20 سالوں سے ملیشیا میں دینی خدمات انجام دے رہے حضرت مولانا قاسم مفتاحی کی آمد پر ایک پروگرام کا انعقاد ہوا، جس میں ادارہ کے طلباء نے انگریزی زبان میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا، مولانا قاسم مفتاحی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ انگریزی زبان کو خوب محنت و لگن سے سیکھیے کیونکہ اس دور میں انگریزی زبان ایک ضرورت بن چکی ہے اور علماءکو چاہیئے کہ اس زبان کو سیکھ کر پورے عالم میں اسلام کی تبلیغ کریں ،شریعت کے پیغام کو عام کریں، انہوں نے یہ بھی کہاکہ علماءکو چاہیے کہ اس زبان کو سیکھنے کا مکمل اہتمام کرے ۔پروگرام میں بنگلورسے تشریف لائے مولانا انیس احمد ندوی نے طلباءکی کارگردگی کو سراہتے ہوئے ادارے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، پروگرام میں مولانا سمیع اللہ رفاعی، حافظ ظہیر احمد، جناب محمد عمران، جناب جعفر اور ادارہ ہذا کے اساتذہ شریک رہے۔

SHARE