دانت کی صفائی نہ کرنے والوں کو سنگین بیماری لاحق ہونے کا خطرہ

ملت ٹائمز
آپ نے یہ تو سن ہی رکھا ہوگا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور اب اس بات کو ماہرین صحت نے ثابت بھی کردیا ہے۔
امریکی ادارےAmerican Congress of Obstetricians and Gynecologistsکا کہنا ہے کہ منہ اور دانتوں کی صفائی بہت ضروری ہے اور اس کی وجہ سے تمام انسان اور حاملہ خواتین کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دانت صاف نہ کرنے سے منہ کا کینسر،سانس اور گردوں کی بیماریاں اورالزائمرز لاحق ہوسکتا ہے۔اگر آپ دانت صاف نہیں کریں گے تو وہ لوگ جنہیں ذیابیطس کا مرض لاحق ہے ان کے مرض کے بگڑنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنا منہ اور دانت اچھی طرح صاف نہیں کرتے تو بیکٹیریا منہ میں اکٹھے ہوتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے منہ میں مختلف طرح کی بیماریاں جنم لینے لگتی ہیں جو کہ آگے چل کر منہ کے سرطان کا باعث بنتی ہیں۔
اس کے علاوہ منہ میں موجود بیکٹیریا کی وجہ سے سانس کی نالی بھی متاثر ہوتی ہے جس کابراہ راست اثر ہمارے نظام تنفس پر ہوتا ہے جس کی وجہ سے ہمیں سانس کی بیماریاں اور نمونیا ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔دانت کی صفائی نہ کرنے سے منہ میں سوزش کا ہونا ایک عام سی بات ہے اور جب ہم کچھ کھاتے ہیں تو اس کی وجہ سے معدے پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ گردوں پر سوزش ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔حاملہ خواتین میں منہ میں گندگی کی وجہ سے ہارمونز پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان کے ایسٹروجن ہارمونز میں خرابی ہونے لگتی ہے۔

SHARE