علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلباء یونین کا آگیا رزلٹ، یہ ہے علیگ برادری کے نئے لیڈران

علی گڑھ: (سیف الرحمٰن/ملت ٹائمز) ملک کی سیاسی طبقے کی دو یونیورسٹیوں کی طلباء سیاست پر گہری نظر رہتی ہے ان میں ایک دہلی کی جواہرلال نہرو یونیورسٹی اور دوسری علی گڑھ کی مسلم یونیورسٹی کی سیاست ہے اس کی وجہ یہ ہیکہ یہاں سے ابھرنے والی قیادت ملک کی مین اسٹریم سیاست میں ملک کی دودسری یونیورسٹیوں سے کہیں زیادہ جگہ پاتی ہے اور رول ادا کرتی ہے۔ 

پورے ملک کی یونیورسٹیوں میں یونین کا الیکشن جاری ہے جے.این.یو میں کمیونسٹ محاذ کا قبضہ ہوچکا ہے اسی بیچ اے.ایم.یو میں بھی الیکشن ہوا اور آج رات ایک بجے وہ آخری فیصلہ آیا جس پر پورے ملک کی طلباء سیاست اور مین اسٹریم سیاست کی بھی نظر تھی اس فیصلہ میں طلباء نے یونین صدر کے عہدہ پر محمد سلمان امتیاز کے سر پر نائب صدر کے عہدہ پر حمزہ سفیان کے سر پر اور سکریِٹری کے عہدہ پر حذیفہ عامر رشادی کے سر پر جیت کا تاج پہنایا ہے۔

وہیں ویمنس کالج یونین میں صدر کے عہدہ پر آفرین فاطمہ,نائب صدر کے عہدہ پر ناہید اسد اور سکریٹری کے عہدہ پر میمونہ انصاری نے جیت حاصل کی ہے اسی طرح کیبنٹ اور کورٹ ممبر کے الیکشن کا رزلٹ آیا جس سے اے.ایم.یو طلباء کی ایک نئی قیادت بنی ہے۔

اب ملک کی نظر اس بات پر رہیگی کہ ان کامیاب ہوئے طلباء نے پہلے جو وعدے کئے تھے فکر سرسید کو آگے بڑھانے کا اس پر کتنا کام کرتے ہیں اور اس میں کہاں تک کامیاب ہوتے ہیں۔