مدھوبنی (ایم این این )
اسحاق انگلش میڈیم اسکول، ڈارہ مدھوبنی میں سہ ماہی امتحان میں پوزیشن لانے والے طلبہ و طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ انعامی پروگرام میں بڑی تعداد میں بچوں کے والدین اور گاو¿ں کے لوگوں نے شرکت کی۔پورے اسکول میں کلثوم بنت شاکر حسین نے ٹاپ کیا جس کے لیے اسے گراں قدر انعام سے نوازا گیا۔ پہلی کلاس میں کلثوم بنت شاکر حسین نے پہلی پوزیشن، ناصرین بنت قمرالہدی نے دوسری پوزیشن اور تحمیدہ بنت محمد مقیم نے تیاری پوزیشن حاصل کی۔
ایل کے جی میں اصغری بنت عبداللہ عرف منا نے پہلی پوزیشن، کامران بن مصباح نے دوسری پوزیشن جبکہ انضمام بن ابولیس نے تیسرج پوزیشن حاصل کی۔نرسری بی میں رحمت بن جہانگیر نے پہلی پوزیشن، سیف بن شوکت نے دوسری پوزیشن جبکہ تیسری پوزیشن برکت اللہ بن سلیمان نے حاصل کی۔
نرسری اے میں معاذ بن مشکور نے پہلی پوزیشن، علا الدین بن مبارک حسین نے دوسری پوزیشن جبکہ سنتوش بن شیو نارائن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پروگرام میں مولانا شکیل احمد قاسمی، مولانا نجم الہدی قاسمی، ماسٹر اوپندر رام، محمد اخلاق ڈیلر، محمد جمال، ڈاکٹر مرسل تمنا وغیرہ نے شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اسکول کے نظام کو سراہا اور تعلیمی معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔اسکول کے پرنسپل محمد توقیر احمد نے بچوں کے والدین سے کہا کہ ہماری ہر طرح کی کوشش رہتی ہے کہ آپ کے بچوں کی ہر طرح سے تربیت کریں اور انہیں علم کے ساتھ اعلی اخلاق سے بھی مزین کریں، آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں پر پورا خیال رکھیں اور پابندی سے بچوں کو بھیجتے رہیں۔
اسکول کے چیرمین مفتی جسیم الدین قاسمی نے اسکول کے پرنسپل و اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے پوزیشن لانے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکول اسلامی ماحول میں معیاری عصری تعلیم فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔
اسکول کے ہیڈ ماسٹر ماسٹر قیصر الاسلام، اسکول کے وائس پرنسپل ماسٹر رضوان، ہیڈ آف اسلامک اسٹڈیز حافظ اجتبی حسین، سینئر ٹیچر ماسٹر عبد الرحمٰن اور وارڈن قمر الدین وغیرہ نے امتحان اور انعامی پروگرام کے انعقاد میں کافی محنت کی اور کامیابی کے ساتھ سارے امور انجام دئے۔اسکول کے ڈائیریکٹر ابوخالد نے طلبہ کی عمدہ کار کردگی پر مسرت اظہار کیا۔