سمستی پور(پریس ریلیز)
مشہور عالم دین، مصنف وصحافی ، سیاستداں، دانشور، اورمذہبی قائد، دارالعلوم دیوبند کی شورای کے رکن، ممبر آف پارلیمنٹ، آل انڈیا تعلیمی وملی فائڈیشن کے صدراور جمعیت علمائہند کے سابق جنرل سکریٹری جناب مولانا اسرارالحق صاحب قاسمی کے انتقال پرملال پر پورے سمستی پور ضلع کے مسلم عوام میں کافی غم کی لہر پھیلی ہوئی ہے سمستی پور ضلع کے سبھی مدرسوں میں مولانا اسرارالحق قاسمی کے انتقال پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ایصالِ ثواب کے لئے دعائیں کی گئیں جامعہ اشاعت العلوم سمستی پورکے احاطے میں بھی ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیا اس موقع پہ جامعہ کے بانی و ناظم قاری ممتاز احمد جامعی جنرل سکریٹری الامدادایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ نے کہا حضرت مکمل اخلاص کے پیکر تھے ہر ایک سے محبت کرتے تھے خاص کر چھوٹوں کی ہمت افزائی دلجوئی کرتے یہی وجہ ھیکہ ہر خاص و عام میں مقبول تھے
جامعہ کے نگران مولانا احسان قاسمی نے مولانا کی شخصیت اور خدمات پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سیاست کے شہسوار علم ومعرفت پر چمکنے والا ماہتاب جس کو دنیا مولانا اسرارالحق قاسمی کے نام سے جانتی تھی وہ آج ہمیشہ ہمیش کیلئے ہم لوگوں سے جدا ہو گئے اور ان کی شخصیت ھم لوگ بھلا نہیں سکیں گے، پوری امت مسلمہ کو سوگوار چھوڑ گئے، انہوں نے کہا کہ مولانا اسرارالحق قاسمی کے اچانک اس روئے زمین سے چلا جانا ایسا لگا کہ اب مسلمانوں کی ایک وہ آواز جس کی گونج سے ہزاروں ہزار کی مجمع جمع ہوجاتا ہے اور ان کی تقاریر سننے کو مجبور ہوجاتے تھے اس سے کہیں بہتر مولانا لکھا کرتے تھے انہوں نے کہا کہ آج ایک ایسے قلم کے شہسوار اس دنیا سے کوچ کرگئے جس کی تلافی برسوں ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے جب بھی مدرسہ ھذا میں کوئی پروگرام کیا مولانا کو ضرور مدعوکیا مولانا نے کبھی انکار نہیں کیا ہم سب کی دعا ہے یکہ اللہ رب العزت مرحوم کی نیکیوں کو شرف قبولیت بخشے ان کے سئیات درگذر فرمائے اور حضرت کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے تعزیتی نشست میں مقامی علماءکرام و آئمہ حضرات شریک ہوئے جن میں خاص کر ابوذر عرف ببلو حافظ مراد حافظ عبد العلام مولانا فخرےعالم حافظ مصطفےٰ مولانا قمرےعالم حافظ حسین مولانا عبدالرحمن و اساتذہ کرام مولانا جسیم الدین قاری اخلاق قاری خلیق ماسٹر دیپک کمار۔مولانا احسان صاحب قاسمی کی دعائ پرتعزیتی نشست اختتام کو پہونچی ،دعاءہے کہ اللہ رب العزت مولانا کے اہل خانہ اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے، آمین۔