سیتامڑھی (مظفر عالم )
بہار سیتامڑھی کے نانپور بوکھرا بلاک کے مدرسہ اصلاح المسلمین کریم گنج جھٹکی کے احاطہ میں گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی عوامی اصلاحی کمیٹی کی جانب سے غرباءاور ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم کیاگیا۔اس موقع پر گاو¿ں کی ماسٹر عبید اللہ صاحب صدر مدرس مدرسہ اصلاح المسلمین ۔ مفتی حیدر جمال قاسمی سرپرست عوامی اصلاحی کمیٹی ۔ عبد السمیع منشی نانپور تھانہ ۔سماجی کارکن محمد گلاب بن حاجی جمن ۔کمیٹی کے نگران جناب نتھنی عرف بٹوہی ۔امام مسجد اقصی مولانا محمد حسن۔
اس موقع پر ملت کا درد رکھنے والی دیگر شخصیات،کمیٹی کے کارکنان ومقامی حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت فرمائی اور تنظیم کے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی ۔اس کام کو مزید وسیع کرنے اور تمام علاقائی نوجوانوں کو اس تنظیم سے جوڑ کر بڑے پیمانے پر اس کام کوکرتے رہنے کی تلقین کی اور بیش قیمتی مشوروں اور اپنی مخلصانہ دعاو¿ں سے بھی نوازا۔