جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی کے بالاتفاق مولانا محمد اسلم القاسمی صدر منتخب

ممبئی : جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ،ممبئی کی انتخابی مجلس کا انعقاد بروز سنیچر بعد نماز عشاء مولانا محمد اسلم القاسمی کی صدارت میں نورانی مسجد لال جی پاڑہ کاندیولی ویسٹ ممبئی میں ہوا۔

مجلس کا آغاز حافظ و قاری محمد نفیس صاحب کی تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس میں اتفاق رائے سے مولانا محمد اسلم القاسمی صاحب (پٹھان واڑی ملاڈ) کو جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی کا صدر، مولانا محمد شاہد اشہد کاندیولی، مفتی مہدی حسن قاسمی ارلا، مولانا اشرف قاسمی جوگیشوری، مولانا محمد احمد پٹھان واڑی کو نائبین صدر، مولانا امتیاز احمد قاسمی مالونی کو جنرل سکریٹری، حکیم محمود قاسمی اندھیری، مولانا محمد سلمان خوشتر حلیمی پٹھان واڑی، حاجی محمد یونس کاندیولی، مفتی محمد عمران اندھیری ویسٹ کو جوائنٹ سکریٹریز، مفتی افضل حسین قاسمی صدیقیہ مسجد جوگیشوری کو خازن، مولانا نصر اللہ پٹھان واڑی، حاجی قطب الدین کاندیولی، شمیم احمد خان اندھیری کو نائب خازن منتخب کیا گیا ، اس میٹنگ میں حضرت مولانا صدر عالم صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ گونڈی ، حضرت مولانا محمد زکریا صدر جمعیۃ علماء کاشی میرا اور حضرت مولانا محمد اشرف علی نعمانی گونڈی نے بطور مشاہد شرکت کی اور جمعیۃ علماء ہند کے اغراض و مقاصد اور اس کی جاری خدمات اور اکابرین کے اخلاق و کردار کا تذکرہ کیا ۔ آخر میں حضرت مولانا صدر عالم صاحب قاسمی کی مختصر دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔