فقیہ ملت مولانا زبیر احمد قاسمی کے سانحہ ارتحال معروف شاعر احمد علی برقی اعظمی کا منظو م خراج عقیدت

زبیر احمد جہان رنگ و بو سے ہوگئے رخصت
دلوں پر نقش ہے جن کی سبھی کے حرمت و عظمت
تھی عملی زندگی درس عمل سب کے لئے ان کی
تھے وہ عہد رواں میں پاسبان و محسن ملت
تھے عملا وہ مدبر اور محدث عہد حاضر کے
تھا ان کا مشغلہ تا عمر ملک و قوم کی خدمت
شریعت اور طریقت کا تھی پیکر زندگی ان کی
دلوں پر ان کے شاگردوں کے ان کی نقش ہے شفقت
تھی اسلامی فقہ پر ان کو حاصل دسترس
برقی سبھی کو بانٹتے تھے عمر بھر وہ علم کی دولت

احمد علی برقی اعظمی
جامعہ نگر نئی دہلی

SHARE