سیتامڑھی میں 9سالہ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل ۔15 دن گزرجانے کے باوجود ملزم کی نہیں ہوسکی گرفتاری

تمنے نام ایک لڑکا ملزم ہے جس پر اغوار اور قتل کا کیس درج کرلیاگیاہے وہ گھر سے فرار ہے اس لئے اشتہار جاری کرکے ایک مہینہ کا موقع دیاگیا ہے اگر ملزم ایک مہینہ میں خودسپرد گی نہیں کرتاہے تو پھر اس کی قرقی ضبطی ہوگی
سیتامڑھی (محمد قیصر صدیقیملت ٹائمز)
کم سن بچیوں کے ساتھ عصمت دری کا ایک اور شرمناک واقعہ اب بہار کے سیتامڑھی ضلع میں پیش آیاہے جہاں ایک نوسالہ بچی کے ساتھ پہلے عصمت دری کی گئی ،اس کے بعد بہیمانہ طور پر قتل کرکے جنگل میں پھینک دیاگیا تقریبا پندرہ دن گزر جانے کے باجود اب تک مجرم کے خلاف کوئی کاروئی نہیں ہوسکی ہے ۔
ملت ٹائمز کو حاصل شدہ تفصیلات کے مطابق بہار کے سیتامڑھی ضلع میں ریگاتھانہ سے قریب ایک گاﺅں بھگوان پور پپراہی ہے ۔ وہاں55 سالہ نیک محمد کی چائے کی دکان ہے ۔ 4جنوری کو صبح ساڑھے سات بجے ان کی نوسالہ بچی (سجرینہ خاتون) ایک دوسرے محلے میں دودھ لانے گئی تھی جس کے بعدوہ دوبارہ آئی نہیں ۔ کافی وقت گزرجانے کے بعد جب بچی گھر نہیں آئی تو لوگوں نے تلاشی شروع کی۔ دودھ والے نے کہاکہ بچی آپ کی دودھ لیکر یہاں سے نکل گئی تھی ، راستے میں ایک اسکو ل کے پاس دودھ کا ڈبہ ملا اور گنے کے کھیت میں بچی کا چپل بھی پڑا ہواتھا۔اسی دن پولس کو بھی واقعہ کی اطلاع دی گئی، پولیس آئی اور اس نے تلاش بھی کیا لیکن کوئی سرا غ نہیں ملا۔ چھ دنوں بعد9جنوری کو بچی کی لاش بغل کے کنواری گاﺅں کے ایک کھیت پڑی ہوئی ملی۔ جس پر عصمت دری اورقتل کے واضح نشانات تھے ۔متاثرہ کے بھائی نے بتایاکہ بچی کے ساتھ عصمت دری کرنے کے علاوہ اس کے ساتھ بیہودہ حرکت بھی کی گئی تھی اور اس کی شرمگاہ میں کپڑا بھی ٹھونس دیاگیاتھا ۔4جنوری کے بعد ہی پولس میں گمشدگی کی رپوٹ درج کرادی گئی تھی لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی لاش ملنے کے بعد پولیس نے ایف آئی آرد ج کرلیاہے لیکن اب تک کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے ۔
وہاں کے مکھیا شمس عالم نے بتایاکہ بغل کے گاﺅں بنوا محلے کا ایک تمنے نام کا ایک لڑکا یہاں چائے پینے آتاتھا۔ اس سے پہلے بھی وہ لڑکی کو پریشان کیاتھا اسی پر شک ہے ،ایف آئی آر میں بھی اس کا نام در ج ہے اور اس واقعہ کے بعد وہ پوری فیملی کے ساتھ یہاں سے فرار ہے ۔ پولس کوشش کررہی ہے لیکن ملزم ہاتھ نہیں لگ رہاہے ۔
ریگاتھانہ کے ایس ایچ او للن کمار نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تمنے نام ایک لڑکا ملزم ہے جس پر اغوار اور قتل کا کیس درج کرلیاگیاہے وہ گھر سے فرار ہے اس لئے اشتہار جاری کرکے ایک مہینہ کا موقع دیاگیا ہے اگر ملزم ایک مہینہ میں خودسپرد گی نہیں کرتاہے تو پھر اس کی قرقی ضبطی ہوگی ۔ایس ایچ او نے یہ بھی کہاکہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری بھی ہوئی تھی لیکن ابھی پوسٹ مارٹم کی رپوٹ نہیں آئی ہے اس لئے یہ دفعہ نہیں لگائی گئی ہے رپوٹ آنے کے بعد ریپ کا مقدمہ بھی درج ہوگا ۔