نئی دہلی (آئی این ایس انڈیا)
ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والوں کے لئے بڑی اچھی خبر ہے۔ سبسڈی والا ایل پی جی سلنڈر 1.46 روپے فی سلنڈر سستا ہوا ہے۔ جبکہ بغیر سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت 30 روپے گھٹا ہے ۔ انڈین آئل کارپوریشن نے اس کی اطلاع دی ہے ۔ سرکاری پٹرولیم ایندھن کی تقسیم کنندہ کمپنیوں نے رسوئی گیس سلنڈر کے دام میں ایک ماہ میں مسلسل تیسری بار کمی ہے۔ اس کی اہم وجہ اس ایندھن پر ٹیکس کے بوجھ کم کرنا ہے ۔ ملک کی سب سے بڑی رسوئی گیس کمپنی انڈین آئل نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کی آدھی رات سے دہلی میں سبسڈی والے 14.2 کلو گرام کے گیس سلنڈر کی قیمت 493.53 روپے ہوگی جو ابھی 494.99 روپے ہے۔اسی طرح بغیر سبسڈی والے 14.2 کلو گرام کے سلنڈر کی قیمت بھی 30 روپے کم ہوکر اب 659 روپے فی سلنڈر کی گئی ہے۔اس سے پہلے ایک دسمبر کو سبسڈی والے سلنڈر پر 6.52 روپے اور ایک جنوری کو 5.91 روپے کی کمی کی گئی تھی۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کی اہم وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی قیمت کم ہونے اور امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری ہونا ہے۔ایل پی جی صارفین کو سلنڈر مارکیٹ کی قیمت پر لینے ہوتے ہیں۔ حکومت ایک صارفین کو سال میں زیادہ سے زیادہ 12 سلنڈر پر سبسڈی دیتی ہے۔. سبسڈی ہر ماہ الگ ہو سکتی ہے جو غیر ملکی کرنسی کا تبادلہ اور بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں کے اوسط کے مطابق طے کی جاتی ہے۔اس کمی کے بعد سبسڈی والے سلنڈر کے صارفین کو ان کے اکاو¿نٹ میں فروری میں 165.47 روپے فی سلنڈر کی شرح سے سبسڈی ملے گی، جنوری میں یہ رقم 194.01روپے تھی۔