آج ہم نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے کہ جو ترکی کی فنی و ثقافتی زندگی میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو گا: صدر رجب طیب ایردوان
انقرہ: (ملت ٹائمز – ایجنسیاں) استنبول کے تقسیم اسکوائر میں اتاترک ثقافتی مرکز کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہےکہ آج ہم نے ایک ایسا قدم اٹھایا ہے کہ جو ترکی کی فنی و ثقافتی زندگی میں ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اتاترک ثقافتی مرکز 95 ہزار 600 مربع میٹر کے بند احاطے اور 5 مختلف بلاکوں پر مشتمل ہوگا جسے ہم دو سال کی مختصر مدت میں مکمل کر کے فنکاروں اور فن کے پرستاروں کی خدمت میں پیش کر دیں گے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ استنبول اتاترک ثقافتی مرکز ملّی اقدار، اعتقاد اور تاریخ و ثقافت کی مخالف متعصب ذہنیت کے مقابل ایک فتح کی یاد گار ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جس عمارت کا ہم سنگ بنیاد رکھنے جا رہے ہیں وہ محض ایک عمارت ہی نہیں ہے بلکہ یہ حالیہ 5 سالوں سے ملّی ارادے کو نشانہ بنانے والے وطن و ملت کے دشمنوں کے لئے ایک بہترین جواب کی حیثیت بھی رکھتی ہے۔
صدر رجب طیب ایردوان نے مزید کہا کہ رامی بیرکوں کو استنبول کی بڑے ترین لائبریری بنا دیا جائے گا اور اب کتاب، جریدے اور اخبارات پر اضافی قدری محصول وصول نہیں کیا جائے گا۔