پاکستانی فوج پر خودکش حملہ، 9 افراد جاں بحق ، 11 زخمی

بلوچ لبریشن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ اور بلوچ ریپبلکن گارڈ نے تربت اور پنجگور کے بیچ ہوئے اس حملہ کی ذمہ داری لی ہے

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے تین دن بعد بلوچستان کے پاس پاکستانی فوج کے قافلے پر اتوار کے روز خودکش حملہ ہوا جس میں کم از کم نو فوجی اہلکاروں کی موت ہو گئی اور 11 زخمی ہو گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ کی خبر کے مطابق، بلوچ لبریشن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ اور بلوچ ریپبلکن گارڈ س (براس ) نے تربت اور پنجگور کے بیچ ہوئے اس حملہ کی ذمہ داری لی ہے۔ یہ حملہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاکستان پہنچنے کے کچھ گھنٹے پہلے ہی ہوا ہے۔