سعودی ولی عہد کا جیلوں میں بند 2017 پاکستانیوں کی رہائی کا حکم

اسلام آباد: (ملت ٹائمز – ایجنسیاں) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعلان کر دیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم آفس کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر پاکستانی قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

https://twitter.com/PakPMO/status/1097391738854014976?s=19