ممبئی: (پریس ریلیز) مرکزالمعارف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹرکے ڈائریکٹر مولانا محمد برہان الدین قاسمی نے آج ایک پریس ریلیز کے ذریعہ سال 2019ء تا2021ء بیچ کے ڈپلو مہ ان انگلش لینگویج اینڈ لٹریچر (DELL) کورس کے داخلہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کیاہے ۔تحریری و تقریری امتحان /21اور23/ مارچ2019ء بمطابق 14/اور16/ رجب المرجب 1440ھ بروز جمعرات و سنیچر ہیرا گارڈن، قاسم پورہ (نزد عیدگاہ) ، دیوبند،یوپی میں ہوگا۔ واضح رہے کے جمعرات کو تحریری اور سنیچر کو تقریری امتحان ہوگا، تحریری امتحان میں پاس طلباء ہی تقریری امتحان میں شرکت کے مجاز ہوں گے جبکہ داخلہ امتحان میں پاس ہونے کے لئے دونوں میں شرکت لازمی ہے۔
سالِ رواں داخلہ امتحان ہندوستان بھر کے سات سینٹرز کے کل (150) سیٹوں کیلئے ہوگا، جن میں سے 30/مرکزالمعارف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر،ممبئی10 /مرکز اسلامی ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، انکلیشور ، گجرات، 10/جامعہ جلالیہ ہوجائی، آسام، 25/ المعہد العالی الاسلامی، حیدر آباد، تلنگانہ ،20/مرکزامام ولی اللہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، ہریدوار، اتراکھنڈ، 30/مرکز احیا ء الفکر الاسلامی،مظفر آباد، سہارنپور، یو پی اور 25/ سیٹیں مدنی فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، کاشی پور، کلکتہ، ویسٹ بنگال کے لئے ہوں گی۔
مرکز المعا رف ایجو کیشن اینڈ ریسرچ سینٹر، مولانا بدرالدین اجمل القاسمی کے ذریعہ 1994 ءمیں قائم کردہ صرف ہندستان کا ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کا پہلا اور منفرد ادارہ ہے جہاں با قاعدہ ہ طور پر فارغین مدارس کے لئے دو سالہ DELL کورس کو متعارف کرایاگیا ۔ اس کورس کی ضرورت اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے اب تک درجن بھر دوسرے اداروں نے اپنے یہاں اس کو شروع کیا ہے جن میں سے آٹھ ادارے باضابطہ مرکز المعارف ، ممبئی سے منسلک ہیں۔ ان اداروںمیں دینی مدارس اور جامعات سے فارغ التحصیل طلبہ کو انگریزی زبان و ادب، کمپیو ٹر اور انٹرنیٹ،تاریخ، جغرافیہ،صحافت،ریاضی،جنرل نالج وغیرہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تقابل ادیان کا مطالعہ بھی کرایا جاتا ہے۔
مرکز المعا رف سے منسلک تمام سینٹروں میں قیام و طعام اور تعلیم و تعلم کے حوا لہ سے حتی ا لمقدور بنیادی سہولیا ت ناشتہ، کھانا اور رہائش وغیرہ مفت فراہم کی جا تی ہیں۔ وقتاً فوقتاً طلبہ کو مختلف موضوعات مثلا سائنس، جغرا فیہ، ریاضی، صحافت، معاشیات وغیرہ فنون کے ماہرین کی خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ تا کہ یہ علماء پو ری خود اعتما دی کے ساتھ جدیدتقاضوں کا مقابلہ کر نے کے ساتھ ساتھ ملک و ملت کی ضرورت کے مطابق صحیح رہنمائی کرسکیں۔
مولانا محمدبرہان الدین قاسمی نے مزید بتلایا کہ ہر سال مر کز المعارف یہ مشترکہ مقا بلہ جاتی داخلہ امتحان منعقد کرتا ہے جس میں مختلف فنون جیسے قرآن و تفسیر ، حدیث، فقہ، عربی زبان و ادب نیز عربی اور اردو مضمو ن نگاری ومعلومات عامہ پر مشتمل سوالات ہوتے ہیں۔صرف صلاحیت کی بنیاد پر طلباء کا انتخاب کیا جاتا ہے ۔
ڈیل کورس کے نیشنل کو آرڈینیٹر مولانا مدثر احمد قاسمی نے بتلایا کہ جمعرات7/مارچ 2019 سے درخواست فارم مع قواعد داخلہ دیوبند میں اسٹوڈینٹس کوچنگ سینٹر،قاسم پورہ روڈ، نزد اندرا پارک اور تمام سینٹرز میں دستیاب رہیگا۔انٹر نیٹ پر اس پتے سے مفت فارم ڈاؤن لوڈ کی سہولت فراہم رہے گی www.deoband.net/ ۔ فارم جمع کر نے کی آخری تاریخ تمام سینٹرز میں/15مارچ جبکہ دیوبندمیں/19مارچ ہے۔ اس داخلہ امتحان میں شرکت کے لیے ہندستان کے کسی بھی ادارے سے عالم یا فاضل ہونا ضروری ہے۔امتحان اور کورس سے متعلق مزید معلومات قواعد داخلہ میں موجود ہیں۔