مظفر نگر: (ایم این این ) مظفرنگر کے گاؤں نگلہ راعی میں واقع مدرسہ دارالقراءت حسنیہ کے شعبہ حفظ قرآن کریم سے فراغت حاصل کرنے والے قاری محمد شاہ رخ ابن یونس نگلہ راعی نے ” الجمعية الخيرية لتحفيظ القرآن الكريم للمملكة العربية السعودية ” کے مکمل حفظ قرآن کریم کے امتحان میں اعلی ترین نمبرات سے کامیابی حاصل کی اور وقیع سند : شهادة حفظ القرآن الكريم سے مشرف ہوئے، واضح رہے کہ یہ مدرسہ دارالقراءت حسنیہ، شیخ القراء حضرت مولانا قاری ابوالحسن اعظمی حفظہ اللہ رکن المجلس العالمی لشیوخ الاقراء لرابطة العالم الاسلامي مكة المکرمہ، کا قائم کردہ ہے اور موصوف ہی اسکے نگران اعلی ہیں ۔ بانئ مدرسہ نے اس کامیابی کو مدرسہ اور خدام مدرسہ کے لئے باعث سعادت قرار دیا اور تمام اراکین ادارہ، قاری محمد شہزاد مہتمم قاری محمد دلشاد قاسمی قاری نوشاد ، مفتی محمد بلال قاسمی ناظم مدرسہ و ترجمان حضرت قاری ابوالحسن اعظمی صاحب برائے رابطہ عالم اسلامی مکہ مکرمہ، قاری اعظم قاری مقیم قاسمی، اور ڈاکٹر عبد الحکیم خان نے دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔