نئی دہلی(ملت ٹائمزمحمدفرحان یحیٰ)
عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہُنر سینٹر قریش نگر میں مولانا انتظار حسین مظاہری کی صدارت میں ایک تقریب منعقد کئی گئی ۔اس موقع پر مہمان خصوصی کانگریس دہلی خواتین سیل کی چےئر پر سن شرمسٹھا مکھرجی نے اپنی گفتگو میں خواتین کو اپنے کیر ئیر پر تر جیح دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہاکہ ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہوگی اورمضبوطی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ محترمہ مکھرجی نے خواتین کو اپنی ذمہ داری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ مستورات کو آج اپنے اطراف کا ماحول محسوس کر کے اپنے گھروں کو مضبوط کرنے اور معاشرہ کی اصلاح کے پیغام کو عام کرنے کےلئے جدو جہد کرنی چاہئے ۔کانگریس کی ترجمان شرمسٹھا نے یہ بھی کہاکہ جب تک خواتین اپنے حقوق کیلئے خود آگے نہیں آئیں گے تب تک معاشرہ ہمیں مجبور اور معذور سمجھےں گے ،اسی لئے خواتین ہر مقام پر آگے آئیں۔ مہمان ذی وقار سابق کو نسلر عشرت جہاںایڈوکیٹ نے کہا کہ آج کے اس اہم موقع پر یہ پیغام دینا چاہتی ہوں کہ تمام خواتین کو اپنی طاقت اور صلاحےت کا احساس کرانے کےلئے ہر طرح کی قانونی وسماجی معلومات حاصل کرنی چاہئےں تاکہ ان کا کہیں بھی استحصال نہ ہو سکے۔محترمہ عشرت نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنی بچیوں کو نہ صرف یہ کہ تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں بلکہ ان کو معاشرہ کی خود داری کی پاسبانی کا احساس دلائےں۔مولانا انتظار حُسین مظاہری نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج کے جدید دور میں بھی معاشرہ میںخواتین کو مستقل ٹارگیٹ کیا جارہاہے ،جبکہ 14سو سال قبل مذہب اسلام نے خواتین کو برابری کے حقو ق دئے ہیں نیز خواتین کو معاشرہ کا ایک اہم حصہ قرار دیا ہے ۔مولانا مظاہری نے یہ بھی کہاکہ ضروری ہے کہ صرف ایک دن یوم خواتین نہ منائیں بلکہ پورے سال مستورات کی عزت واکرام کریں اورانہیں وہ تمام حقوق دئے جائیں جن کی وہ حقدار ہیں۔ سماجی خدمتگار شمع خان نے بچیوں کی کیرےئر کو نسلنگ کی اور آگے تعلیم جاری رکھنے کی اپیل کی ۔ سوشل ایکٹویسٹ پُشما شرما نے بین الاقوامی یوم خواتین کی مبارکبا دیتے ہوئے بچےوں سے خو دمختار بننے کی تلقین کی ۔محترمہ پُشپا کا کہناتھا کہ خواتین کو اپنی زندگی جینے کا مقصد اور خود فیصلہ لینے کی ضرورت ہے اور خواتین کبھی بھی احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔ اس موقع پرآل انڈیامومن کا نفرنس (دہلی)کے سربراہ محمدشاکر انصاری،سوشل ورکر تبسم نازودیگر نے بھی یوم خواتین کے حوالے سے اظہارخیال کیا ۔قبل ازیں تقریب کاآغازشائستہ کی تلاوت کلام الہی و نعت شریف سے ہوا،جبکہ ثامیہ ناصر اورعمیرا سلیم نے یوم خواتین کی مناسبت سے تقریر پیش کی ۔عذرا قریشی نے مہمانوںکا تعارف کرتے ہوئے سبھی مہمانوں کاپھولوں سے استقبال کیا۔نظامت کے فرائض حافظ غفران نقشبندی اورعامر عثمانی نے مشترکہ طور پر انجام دئے۔اہم شرکاءمیںسماجی خدمتگارمحمد ساجد،زاہد بشیر پہلوان ، نسرین انور، شہناز بیگم ،ارسلان خان ودیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔اختتام پر محمد شاداب قریشی نے اظہار تشکر کے فرائض انجام دئے۔