نئی دہلی (ملت ٹائمز)
عام انتخابات میں شکست سامنے دیکھ کر بی جے پی اس قدر خوفزدہ ہے کہ وہ کسی بھی حربہ کا استعمال کرنے سے نہیں چوک رہی ہے۔ اس سلسلہ میں دہلی بی جے پی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر مسجدوں کی نگرانی کے لئے خصوصی آبزرور تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
بی جے پی نے مانگ کی ہے کہ ”دہلی کے علاقوں، بالخصوص مسلم اکثرتی علاقوں میں مسجدوں کی نگرانی کے لئے اپیشنل آبزرور تعینات کیا جانا چاہئے تاکہ وہاں پر کوئی بھی سیاسی یا مذہبی رہنما اپنی تقاریر سے نفرت نہ پھیلا سکے۔“
خط میں بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر بھی الزام عائد کیا ہے کہ وہ اپنے بیانات سے اقلیتی طبقہ کے جذبات بھڑکانے کا کام کرتے ہیں، تاکہ ووٹوں کی تقسیم ہو جائے۔