سماجی کارکن شمع خان کے ہاتھوں اعظمی میڈیکل کیمپ کا افتتاح

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
دہلی کے جامعہ نگر میں گذشتہ کل فری ہیلتھ کیمپ اعظمی میڈیکل سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر ضمیر اعظمی ، ڈاکٹر شہلا ۔ قادر احمد ۔ فرح سہیل ، ثاقب احمد ، افضل انصاری ، شمس آغاز سمیت متعدد سماجی کارکنا ن تھے ۔
معروف سماجی کارکن اور ایجوکیشنٹ محترمہ شمع نے اس موقع پر افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ صحت وقت کی اہم ضرورت ہے ۔غریب سماج کے لوگ بنیادی مسائل سے دوچار ہنے کی بنیاد پر صحت پر توجہ نہیں دے پاتے ہیں اور نہ ہی کسی طرح کا چیکپ اپ کراپاتے ہیں کہ ہسپتال کی فیس بہت مہنگی ہوتی ہے ۔ایسے لوگوں کیلئے اعظمی میڈیکل سینٹر کا قیام عمل میں آیا ہے جہاں تمام غریبوں کا فری میں چیک اپ کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ یہ قابل ستائش کارنامہ ہے اور دیگر لوگوں کو بھی صحت کے میدان میں اس طرح کی خدمات انجام دینی چاہیئے ۔

SHARE