کراچی: (ملت ٹائمز) عالم اسلام کے نامور عالم دین مفتی جسٹس محمد تقی عثمانی پر آج کراچی میں قاتلانہ حملہ کیا گیاجس میں وہ بال بال بچ گئے تاہم ان کے محافظ جاں بحق ہوگئے ہیں اور ڈرائیور بھی شدید زخمی ہے۔
پاکستانی چینل اے آر وائی کے مطابق کراچی کے نرسری علاقے میں آج مفتی تقی عثمانی کی کار پر فائرنگ ہوئی جس میں ان کا محافظ فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ اسی زخمی حالت میں ڈرائیور گاڑی اس جگہ سے نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔
گاڑی میں مفتی تقی عثمانی کی اہلیہ اور ان کے پوتے پوتیاں موجود تھے۔ اس حملہ میں کچھ دیگر افراد کے شہید ہونے کی بھی خبر ہے۔