نئی دہلی: راجدھانی دہلی میں لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے اب تک 384 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں اور اتنے ہی افراد کوگرفتار بھی کیا گیا ہے۔ دہلی کے چیف الیکشن افسر کے دفتر کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں ایف آئی آر کے 39 معاملے درج کئے گئے ہیں اور 22636 افراد کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت معاملے درج کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 194218 ہورڈنگ ، بینر اور پوسٹروں کو ہٹایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 136 بغیر لائسنس والےہتھیار اور 2146 کارتوس ، بم وغیرہ بھی ضبط کئے گئے ہیں۔