اسلام آباد (ایم این این )
مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن،وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس سمیت ملکی سیاسی و مذہبی نے مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔تمام سیاسی و مذہبی قیادت نے مفتی تقی عثمانی پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ممتاز عالم دین اور ایک علمی شخصیت مفتی تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ لمحہ فکر ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ سازش کے تحت علما کو نشانہ بنایاجارہا ہے،حکومت ملزمان کو قانون کی گرفت میں لائے۔وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی جیسی قابل قدر ہستی پر حملہ سازش ہے،جس میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیا جائے۔علامہ راجہ ناصر عباس نے قاتلانہ حملے کی مذمت کی اور حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔