سہرسہ(پریس ریلیز)
وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ کاسالانہ تقریب آج پورے جوش وخروش کے ساتھ منایاگیا۔اس موقع پر اسکول کے طلبہ وطالبات نے رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کیاجسے حاضرین نے بیحدپسندکیا۔طلبہ وطالبات نے اردواورانگریزی زبان میں تعلیم کے موضوع پر بہترین تقریریں کیںاس کے علاوہ تعلیمی ،سماجی اور معاشرتی موضوعات پر شاندار اور متاثرکن ڈرامے پیش کئے اور حاضرین سے دادوتحسین وصول کئے ۔مسابقہ میں اول ،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے کو میڈل اور سرٹیفکٹ سے نوازاکیاگیااس کے علاوہ مسابقہ میں حصہ لینے والے تمام طلبہ وطالبات کو حوصلہ افزائی انعام دیاگیاجسے پاکر بچے بیحدخوش ہوئے۔اس موقع پر شہر کے معززین اور بچے کے گارجین کے علاوہ سہرسہ واطراف کے لوگوں نے اچھی تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پر کوسی کمشنری کے آرڈی ڈی تقی الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کامیابی کی کنجی ہے لیکن ہم تعلیم پر اتنی توجہ نہیں دیتے جتنی دینی چاہئے انہوں نے تعلیم کی اہمیت اور غرض وغایت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ تعلیم کامقصد ایک اچھا اور باکردار انسان بنناہے وہ تعلیم جو انسانیت کیلئے مفید نہ ہو وہ تعلیم نہیں انہوں نے بہارکے تعلیمی اداروں کی زمینی سچائی بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے تعلیمی اداروں کی صورت حال تشفی بخش نہیں ہے آرڈی ڈی تقی الدین نے کہاکہ مسلمانوں کو تعلیمی میدان میں ایک وژن اور مقصد کے تحت آگے بڑھناچاہئے ،وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ ایک اہم اور اعلی مقاصد کے تحت وجود میں آیاہے جہاں نہ صرف یہ کہ بچے کو تعلیم دی جاتی ہے بلکہ اخلاق وکردار اور تربیت پر بھی خاص دھیان دیاجاتاہے ۔
جواں سال عالم دین ومصنف مولانانورالسلام ندوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ اسلام دین ودنیاکاجامع ہے ،دینی وعصری علوم میں تفریق کایہ قائل نہیں ہے،وژن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ اس کاعملی نمونہ ہے ،محض ایک سال میں اس ادارہ نے جو ترقی حاصل کی ہے وہ ادارہ کے بانی کے اخلاص کاثمرہ اور اساتذہ کی محنتوں کانتیجہ ہے ۔تنظیم ائمہ مساجد سہرسہ کے جنرل سکریٹری حافظ ممتاز رحمانی نے کہاکہ مجھے اس پروگرام میں شرکت کرکے بے انتہاءخوشی ہوئی بچوں نے جتنے شاندار پروگرام پیش کئے اس سے اس بات کابخوبی اندازہ ہواکہ وژن انٹرنیشنل اسکول کی تعلیم کامعیار بڑااونچاہے اور اساتذہ محنتی ہیں انہوں نے کہاکہ یہ ادارہ علم کاایک چراغ ہے جس کی روشتی دورتک پھیلے گی ۔
اس سے قبل اسکول کے بانی و منیجنگ ڈائریکٹر شاہنواز بدر قاسمی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہ یہ محض اللہ کافضل ہے کہ ایک سال کے اندر ادارہ نے اتنی ترقی کی کہ آج ہم سالانہ تقریب منارہے ہیں ،بچے ہمارے مستقل ہیں ان کو سنوارنااور تراشناہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ ہمارامقصدہے کہ دینی وعصری تعلیم کی تفریق ختم ہواور ہمارے یہاں سے ایسے طلبہ ڈھل کر نکلیں جو دین ودنیاکے جامع ہوں،قرآن نے علم نافع کے حصول کی ترغیب دی ہے اور ہر وہ علم ،علم نافع ہے جس میں انسانیت کی بھلائی اور کامیابی مضمرہے،انہوں نے مزید کہاکہ اگر آپ سبھوں کاتعاون ہمیں اسی طرح ملتارہاتوانشااللہ اس اسکول کو بہارکاایک نمایاں اور مثالی بناوں گا۔جدیوکے ضلع صدر محی الدین راعین نے کہاکہ وژن انٹرنیشنل اسکول کے پروگرام میں شامل ہوکر اور بچوں کے پرفارمینس کو دیکھ بہت خوشی ہوئی اس سے اسکول کی معیاری تعلیم کااندازہ ہوا۔ان کے علاوہ بہارراجداقلیتی سیل کے ریاستی سکریٹری میررضوان،بی این منڈل یونیورسٹی مدھے پورہ کے سینٹ ممبر آنندی مہتا،سینئرصحافی وجیہ احمدتصور،مولاناافتخارندوی دربھنگہ،مدرسہ اصلاح البنات بوہرواکے مہتمم نجم الہدی وغیرہ نے بھی اپنے تاثرات کااظہارکیا۔
پروگرام کو کامیاب،بامقصدبنانے اور طلبہ کی ہمہ جہت محنت وصلاحیت سازی میں اہم کردار اداکرنے والے ٹیچرس عفان قاسمی،ممتاز عالم،قاری شمیم،الفت آرما،رغبت آرما،حمیرہ شمیم،صدف جہاں،نصرت پروین ،رضی احمد، امتیاز عالم کو مومنٹو دیکر ان کی حوصلہ وعزت افزائی کی گئی۔اسکول کے ڈائریکٹر نعیم صدیقی نے تمام مہمانوں کااستقبال کیااور ان کاشکریہ اداکیا۔