دارالعلوم الاسلامیہ مجہولیا میں 2 اپریل کو اجلاس عام ملک کے مشاہیر علماء کرام کی ہوگی شرکت۔ لوگوں سے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اپیل

مغربی چمپارن: ( فضل المبین) چمپارن کی عظیم و معیاری دینی درسگاہ دارالعلوم الاسلامیہ مفتی نگر، مجہولیا مغربی چمپارن میں ۲ ؍ اپریل بروز منگل کو صبح 8 بجے سے ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد ہو گا ۔ جس کی صدارت ایشیاء کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے استاد حدیث و فقہ مفتی راشد اعظمی کریں گے۔ وہیں جامعہ مدنیہ سبل پور پٹنہ کے مہتمم مولانا ناظم صاحب بھی بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوں گے ۔ جبکہ اجلاس کی سرپرستی جامعہ اسلامیہ قرآنیہ سمرا کے صدر المدرسین قاری بشیر احمد جامعی کرینگے ۔ ان کے علاوہ علاقہ و قرب و جوار کے درجنوں علمائے کرام سمیت سینکڑوں معزز شخصیات کا ورود ہوگا ۔

وہیں مدرسہ ہذا کے طلبہ کی جانب بھی دینی مکالمہ، مختلف زبانوں میں تقاریر، تلاوت کلام اللہ اور نعت نبی کا بھی گلدستہ پیش کیا جائے گا ۔ اور کامیاب طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا، جبکہ اجلاس کے مدنظر ادارہ کے بانی و سیکریٹریادارہ کے بانی و سیکریٹری والمعہد الدراسات العلیا کے صدر مفتی مولانا محمد جنید عالم ندوی قاسمی علاقہ کا دورہ کر لوگوں سے بڑی تعداد میں شریک ہونے کی اپیل کر رہے ہیں ۔
واضح ہو کہ یہ ادارہ نہایت ہی پسماندہ علاقہ میں دین و ایمان کی شمع روشن کیے ہوا ہے ۔ آج سے محض 4 سال قبل یہاں کی مسلم آبادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا گیا تھا۔ ادارہ ہذا چار ایکڑ سے زائد زمین پر مشتمل ہے ۔ جس نے محض 4 سالہ مدت میں مدرسہ کے اندر ناظرہ و حفظ قرآن مجید کے علاوہ از اعدایہ تا پنجم عربی تک کی تعلیم ماہر اساتذہ کی نگرانی میں چل رہی ہے ۔ وہیں بعد از شوال درجہ عربی ششم میں بھی داخلہ لیا جائے گا ۔ اس ادارہ کی خصوصیات یہ ہے کہ دینی تعلیم کے ساتھ عصری علوم جیسے میتھ ، سائنس انگلش کمپیوٹر وغیرہ سے بھی بچوں کو آراستہ کرایا جاتا ہے
غور طلب ہو کہ : مدرسہ ھذا کے اندر 14 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل مسجد کی تعمیر ہو رہی ہے جس میں اب تک 45 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں اور مزید دو کروڑ پانچ لاکھ خرچ ہونے کا تخمینہ ہے۔
قرب و جوار کے ہر عام و خاص احباب سے درخواست کی جاتی ہے کہ سالانہ اجلاس میں جوق در جوق شرکت فرما کر اکابر علماء کرام کے ایمان افروز بیانات سے مستفید ہوں۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں