دیوبند: فاضل دارالعلوم دیوبند اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے جان محمد قاسمی نے آج دارالعلوم دیوبند پہنچ کر نائب مہتمم مولانا عبد الخالق مدراسی سمیت دیگر اساتذہ و سے ملاقات کی ، اس دوران انہوں نے دارالعلوم دیوبند کو دیکھ اپنی قدیم یادوں کے بارے میں بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند سے فراغت حاصل کے بعد کئی سال تک بی بی سی اردو کے لئے میں نے اپنی خدمات انجام دیں اور فی الحال افغانستان میں معهد الدعوہ کے نام سے ادارے چلارہے ہیں، جس میں قرآن کی روشنی میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ حدیث کی روشنی میں صحافت اور قصہ گوئی سکھائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آن لائن بھی ایک ادارہ چلاتے ہیں۔ انہوں نے دارالعلوم دیوبند کی جدید عمارات کو دیکھ کر نہایت مسرت کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ دارالعلوم دیوبند عالمی ادارہ ہے جس کے علم کا فیض پوری دنیا میں پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں دارالعلوم دیوبند کا فیضان عام ہے اور مجھے مختلف ممالک کے دوروں کے دوران عملی طور پر دارالعلوم دیوبند کی اہمیت کا پتہ چلا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دارالعلوم دیوبند میں آ کر روحانی تسکین ہوتی ہے ، جس کے لئے ہمیشہ دارالعلوم دیوبند آنے کی خواہش رہتی ہے لیکن موقع نہیں ملتا ہے، الله کا شکر ہے آج ایک مرتبہ پھر میں مادر علمی پہنچا ہوں ، یہاں کی یادیں ہمیشہ میرے ساتھ رہتی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے تقریباً چھ سال تک دارالعلوم دیوبند سے تعلیم حاصل کی اور صدسالہ کے دوران دارالعلوم دیوبند سے میری فراغت حاصل ہوئی۔