نقرہ(ایم این این )
ترکی پر 16 سال حکمرانی کرنے والے صدر رجب طیب اردوان کی جماعت کو بلدیاتی الیکشن میں دھچکا لگاہے، ابتدائی نتائج کے مطابق انقرہ میں اپوزیشن جماعت نے برتری حاصل کر لی ہے۔
ترکی میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنا شروع ہو گئے، اپوزیشن کے متحدہ امیدوار منصور یاوش کو اب تک جاری ہونے والے نتائج کے مطابق انقرہ کے میئر کے عہدے کے لیے صدر اردوان کے امیدوار محمود اوڑشکی پر سبقت حاصل ہے۔
غیرحتمی نتائج کے مطابق منصور یاوش 9.50 ووٹوں کےساتھ آگے ہیں جبکہ محمود اوڑشکی 47.6 ووٹ حاصل کر سکے۔ استنبول میں حکمران جماعت نے جیت کا دعویٰ کیا ہے۔ طیب اردوان نے انقرہ میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استنبول میں میئر شپ نہ بھی ملی تو ڈسٹرکٹ کونسل پر انہی کا کنٹرول ہو گا۔ طیب اردوان بولے، حکومت کی کچھ کمزوریاں ہیں تو انہیں دورکرنا ہمارا فرض ہے۔خبرایجنسی کے مطابق مسلسل فتوحات سمیٹنے والے اردوان کی حمایت میں کم ہونے کی وجہ لیرا کی قیمت میں کمی اور اور مہنگائی ہے۔